4 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے چئرمين نے کہا ہے کہ ايک آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کے مسئلے کا جائزہ آئندہ چھے ہفتوں ميں جنرل اسمبلي ميں ليا جائے گا -

ابنا: جنرل اسمبلي کے چئرمين ووک يرميچ نے نيويارک ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ ميرے خيال ميں نومبر کے وسط ميں جنرل اسمبلي ميں آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کے مسئلے کا جائزہ ليا جائے گا ليکن ابھي  تاريخ کا تعين نہيں ہوا ہے –جنرل  اسمبلي کے چئرمين نے کہا کہ جنرل  اسمبلي کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمي رہنماؤں کے ساتھ ميں نے جو صلاح و مشورے کئے ہيں ان کے پيش نظر يہ کہا جاسکتا ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ نومبر کے وسط ميں ليا جائے گا –اس  درميان دنيا کے بعض ملکوں ميں عالمي اجلاس  يا پھر انتخابات ہورہے ہيں اسي لئے فلسطيني حکام کو  اپني خواہشات کا برملا اظہار کرنے کے لئے کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا –گذشتہ منگل کو فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمود عباس نے رام اللہ ميں اعلان کيا تھا کہ ايک آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کے لئےنومبر ميں جنرل اسمبلي ميں يہ مسئلہ اٹھا يا جا ئے گا - امريکا اور اسرائيل آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کي سخت مخالفت کررہے ہيں.

.....

/169